32

پاکستان کا IMF کیساتھ سٹاف لیول معاہدہ تاخیر کا شکار

اسلام آباد(بیوروچیف)پاکستان کا عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ تاخیر کا شکار ہو گیا۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ 9 فروری کو ہونا تھا، گزشتہ روز پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات نہیں ہوئے ۔ مذاکرات بجلی بلوں کی رکی ہوئی وصولیاں شروع کرنے کے بعد ہوں گے ۔ و زارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کو سیلز ٹیکس میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کرنا ہو گا ، مانیٹری پالیسی میں اضافے کا بھی اعلان کرنا ہو گا اور قرضہ پروگرام کی بحالی کے لیے آئی ایم ا یف کی کئی شرائط پر عمل درآمد کرنا ہو گا۔ اسٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کمیٹی شرح سود میں اضافے کا جائزہ لے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں