41

پاکستان کوبحرانوں سے نکالنے کیلئے نوازشریف کولانا ہوگا

فیصل آباد(پ ر)مسلم لیگ ن علما مشائخ ونگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری صاحبزادہ حافظ محمد امجد نے پاکستان کے عوام کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے دعا کی ہے کہ 2024 کے عام انتخابات ملک کی بقا و سالمیت اور مفاد میں ہوں، اللہ تعالی ملک کومو جو د ہ بحرانوں سے نکالے اور عوام کو مہنگائی ، غربت، بھوک و افلاس بد امنی ، کرپشن اور دہشتگردی سے نجات دلائے اور اپنی رحمتیں اس مملکت خداداد اور عوام پر نچھاور کرے انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کرنے والے ایک وفد سے گفتگو میں کہی، انہوں نے کہا کہ پاکستان آج جن بحرانوں کا شکار ہے اسکے ذمہ دار 2018 کے عام انتخابات کے نتیجے میں بننے والی حکومت اور نان کیڈر کے سیاستدان تک، جن کی غلط پالیسیوں کے باعث آج ملک دہشتگردی، بدامنی، کرپشن، مہنگائی اور غربت و افلاس کی لپیٹ میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بچاتا ہے اور موجودہ بحرانوں سے نکالنا ہے تو ان لیگ اور نواز شریف کو لانا ہوگا اس وقت ملک میں واحد لیڈر نواز شریف ہیں جو ملک کو ان بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں