40

پاکستان کودرپیش زرعی مسائل پر قابو پانے کیلئے ٹھوس تحقیقی عمل جاری ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)ملک کو درپیش معاشی مسائل اور بڑھتی ہوئی غربت کو مد نظر رکھتے ہوئے کاروباری افراد کو بہتر مارکیٹنگ کی صلا حیتو ں سے آراستہ کیا جائے تو نہ صرف ملکی بلکہ بین الا قوامی سطح پرموجود کاروباری مواقعوں سے اربوں روپے کا زر مبادلہ کمایا جا سکتا ہے ۔ اس امر کا اظہا ر پاکستانی نژاد امریکی معروف بزنس مین محمد صد یق نے زرعی یونیورسٹی میں منعقدہ سیمینار برائے پاکستان میں معاشی نظام کی بحالی کے عنوان سے بطور کلیدی مقرر اپنے خطاب کے دوران کیا ۔ سیمینار کی صدارت زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے و ائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کی جبکہ سیمینار کا انعقاد بزنس مینجمنٹ سائنسز انسٹی ٹیو ٹ ، ایگری کلچر اینڈ ریسورس اکنامکس انسٹی ٹیو ٹ اور تعلقات عامہ و مطبوعات ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے کیا گیا۔ محمد صدیق نے کہا کہ اگرچہ قدرت نے پاکستانی عوام کو تخلیقی صلاحیتوں سے نو ا زا ہے مگر ابلاغی صلاحیتوں کے فقدان کیوجہ سے وہ بین الاقوامی سطح پر موجود کاروباری مواقعوں سے استفادہ نہیں کر پاتے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں