24

پاکستان کوعالمی ایئر لائنز کو ادائیگیاں کرنے میں مشکلات

اسلام آباد(بیوروچیف)عالمی ہوائی نقل و حمل کے ادارے نے پاکستان میں ایوی ایشن بحران سے خبردار کیا ہے جب کہ ایئر لائنز شدید مالی بحران کی وجہ سے 29 کروڑ ڈالر کی وصولی کے لیے جدوجہد کر رہی ہیں۔پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی سی اے اے ) نے کہا کہ وہ ایئر لائنز کو وقت پر ادائیگی کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور اس معاملے پر متعلقہ حکام سے رابطے میں ہے ۔فنانشل ٹائمز نے انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (آئی اے ٹی اے ) کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ ایئرلائنز کے لیے پاکستان میں سروسز جاری رکھنا ‘بہت مشکل’ ہو گیا ہے جب کہ وہ اپنے واجبات کی واپسی کے لیے جدوجہد کر رہی ہیں جو ڈالر میں ادا کیے جاتے ہیں۔83 فیصد عالمی فضائی ٹریفک پر مشتمل تقریباً 300 ایئر لائنز کی نمائندہ تنظیم انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے کہا کہ جنوری تک پاکستان میں 29 کروڑ ڈالر پھنسے ہوئے ہیں جو دسمبر کے بعد سے تقریباً ایک تہائی زیادہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں