29

پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے موجودہ حکومت کو مزید وقت دینا ہو گا

کمالیہ(نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ کے رہنما و سابق وزیر مملکت چوہدری اسدالرحمن نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں مہنگائی موجودہ حکومت کی وجہ سے نہیں روس اور یوکرین کی جنگ کی وجہ سے ہے۔ عمران خان کے دور حکومت میں نہ تو سیلاب آیا اور نہ ہی روس اور یوکرین کی جنگ ہوئی تھی یہ کہنا درست نہیں کہ مہنگائی کا طوفان میاں شہباز شریف کی حکومت نے مہنگائی کو برپا کیا ہے۔ پاکستان کو بچانا ہے تو میاں شہباز شریف کو ایک اور موقع دینا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز کی پیر یوسف بخاری سے ایک ملاقات کے دوران کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ آئین وقانون کے مطابق الیکشن ضرور ہونے چاہیے اس وقت ملک انتہائی نازک صورت حال سے گز رہا ہے پہلے ملک کو بچانا ہوگا اقتدار آنے جانے والی چیزیں ہیں۔ یہ بات درست ہے کہ 70 سالوں میں ہماری معاشی پالیسیاں غلط رہی ہیں جس سے آج ملک دلدل میں پھنسا ہوا ہے۔ عوام کو علم ہے کہ ملکی ترقی میں رکاوٹ کون بنتا رہا ہے جس سے آج سب پریشان ہیں۔ انتخابات میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے مگر اس سے اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں