35

پاکستان کو صحتمند بنانے کاعلم لیکر نکلے ہیں ‘ قلب ویلفیئر فائونڈیشن

چنیوٹ (نامہ نگار) قلب ویلفیئر فاؤنڈیشن رجسٹرڈ کے زیر اہتمام چنیوٹ میں ایک جرگہ منعقد کیا گیا جس میں تھیلیسیمیا اور قلب ویلفیئر فاؤنڈیشن کے اغراض و مقاصد کے حوالے سے آگاہی دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق چنیوٹ میں قلب ویلفیئر فاؤنڈیشن رجسٹرڈ کے زیر اہتمام ایک جرگہ منعقد کیا گیا میں قلب ویلفیئر فاؤنڈیشن رجسٹرڈ کے بانی عمر افتخار، چیئرمین ظہور احمد اور مرکزی و مقامی عہدہ داران کے علاوہ چنیوٹ کے سیاسی و سماجی افراد نے بھی شرکت کی۔ جرگے کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا، تلاوت کلام پاک کا شرف مفتی سیف اللہ خالد نے حاصل کیا، تلاوت قرآن کے بعد چیئرمین قلب ویلفیئر فاؤنڈیشن رجسٹرڈ ظہور احمد نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئیے ہم مل کر تھیلیسیمیا جیسے موذی مرض کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن جائیں، ہم پاکستان کو صحتمند پاکستان بنانے کا علم لیے نکلے ہیں، یہ موذی مرض کم علمی اور کوتاہی کی بدولت بہت سے نئے پیدا ہونے والے بچوں کو زندگی بھر کا روگ دے سکتا ہے، نوجوان ساتھیوں سے گزارش کرتا ہوں کہ اس مرض سے چھٹکارا پانے کے لیے ہمارے دست و بازو بن جائیں تاکہ اس کا نام بھی سننے کو نہ مل سکے۔ امیر جماعت اسلامی چنیوٹ چوہدری اسلام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قلب ویلفیئر فاؤنڈیشن رجسٹرڈ کی خدمات دیکھ کر یقینا دل خوشی سے جھوم جھوم جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں