46

پاکستان کو 6ماہ میں 5.968 ارب ڈالر کی غیر ملکی معاونت موصول

اسلام آباد(بیوروچیف)پاکستان کوجاری مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں مجموعی طور پر 5.968 ارب ڈالر کی غیرملکی معاونت موصول ہوئی ہے ۔وزارت اقتصادی امور کی جانب سے فراہم کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے چھ ماہ (جولائی تا دسمبر2023) کی مدت میں پاکستان کو پراجیکٹ اور نان پراجیکٹ ایڈ کی مد میں مجموعی طور 5.968 ارب ڈالر کی غیرملکی معاونت موصول ہوئی۔اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں پاکستان کو کثیرالجہتی شراکت داروں کی جانب سے 2.245 ارب ڈالر کی معاونت موصول ہوئی، ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں پاکستان کو 589.43 ملین ڈالر ، اے آئی آئی بی کی جانب سے 287.04 ملین ڈالر ، عالمی بینک 117.36 ملین ڈالر ، آئی ڈی اے 1.040 ارب ڈالر ، آئی ایف اے ڈی 23.12 ملین ڈالر ، اسلامی ترقیاتی بینک 60 ملین ڈالر ، اسلامی ترقیاتی بینک(قلیل المدتی معاونت)100 ملین ڈالر اور اوپیک فنڈ کی جانب سے 27.81 ملین ڈالر کی معاونت موصول ہوئی۔اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں دوطرفہ شراکت داروں کی جانب سے پاکستان کو مجموعی طور پر 723.13 ملین ڈالر کی معاونت موصول ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں