34

پاکستان کی روس سے 50ڈالر فی بیرل تیل لینے کی کوششیں

اسلام آباد(بیوروچیف)پٹرولیم ڈویژن کے اعلی حکام کوشش کررہے ہیں روس سے خام تیل پچاس ڈالر فی بیرل میں کرنے کے لئے کوشاں ہیں ۔ یہ قیمت جی7ممالک کی طرف سے مقرر کردہ نرخ سے10فی صد کم ہیں جی سیون ممالک کی طرف سے خام تیل کے نرخ روس کے یوکرین پر حملے کے بعد فکس کئے گئے تھے۔ موجودہ برینٹ خام تیل کی قیمت 82 ڈالر فی بیرل ہے۔ پاکستان اور روس کی مزاکراتی ٹیم میں شامل ایک افسر کا کہنا تھا کہ روس پاکستان کو خام تیل کی سپلائی میں تمام ضروری امور کو مد نظر رکھنا چاہتا ہے جس میں موڈ آف پیمنٹ ، شپنگ کاسٹ، انشورنس کے پریمیم کے بعد اس کی قیمت معین کی جائے گی اور دونوں اطراف معاہدہ کریں گے۔ حکام کا کہنا تھا کہ خام تیل کی شپنگ روسی بندرگاہ سے 30 دن میں ہوگی جس کے نتیجے تخمینہ ہے کہ خام تیل کی فی بیرل قیمت 10 سے 15 ڈالر درمیان آئے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں