43

پاکستان کی سالمیت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ، مفتی طاہر مسعود

سرگودھا(بیوروچیف) معروف دینی ورفاہی ادارے،جامعہ مفتاح العلوم سرگودھاکے سالانہ اجتماع دستاربندی فضلائ،مفتیان کرام و حفاظ سے خطاب کرتے ہوئے وفاق المدارس العر بیہ پاکستان کے مرکزی راہنماء مفتی محمد طاہر مسعود، امیر مجلس احرار اسلام پاکستان سید کفیل شاہ بخاری نے کہا کہ دینی مدارس کی بدولت اسلام زندہ ہے، علماء انبیاء علیہم السلام کے وارث ہیں، اہل علم و راثت نبوی کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں،جماعت صحابہ دین اسلام کی امین تھی،اجتماع خانقاہ سراجیہ کندیاں شریف کے سجادہ نشین مولانا خلیل احمد کی صدارت میں منعقدہوا۔اس موقع پر جامعہ مفتاح العلوم سے مفتی اور عالم فاضل کا کورس مکمل کر نے والے44علماء کرام سمیت دیگر شعبہ جات سے فارغ التحصیل 158طلبہ کرام کو دستار فضیلت و انعام و اکرام سے نوازا گیا۔ اجتماع میں بخاری شریف کی خری حدیث کا درس دیتے ہوئے جامعہ کے شیخ الحدیث و مہتمم مفتی محمد طاہر مسعود نے کہا کہ امام بخاری سمیت ہمارے اکابر نے مختلف تکالیف جھیل کر قرآن و حدیث کا تحفظ اور فروغ کا فریضہ سر انجام دیا ہے،پاکستان اسلام کا قلعہ ہے، مغربی سیکولر ایجنڈا ہرگز قبول نہیں، قوم مذہب دشمنوں کو مسترد کرتی ہے، غیر اسلامی قانون سازی اور مذہب کش اقدامات کو روکنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی کے لیے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں