کمالیہ(نامہ نگار) رہنما مسلم لیگ(ن) حاجی نذیر احمد نے کہا ہے کہ وہ جلد وطن واپس پہنچ کرآئندہ ہونے والے انتخابات کی کمپین چلائیں گے اور علاقہ میں مسلم لیگ(ن) کی پوزیشن کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔ تاریخ گواہ ہے کہ مسلم لیگ(ن) کے دور اقتدار میں وطن عزیز نے معاشی ترقی کی جس سے مہنگائی ، بیروزگاری اور غربت پر قابو پایا گیا ۔ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے ہمیشہ عوامی فلاح و بہبود کو مقدم رکھا اور ایسے منصوبہ جات کا آغاز کیا جس سے عوام کو ریلیف فراہم ہو سکے ۔ ان خیاالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مقامی صحافیوں سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے والے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے پاکستانی عوام محبت کرتی ہے۔
35