14

پاکستان کی معاشی ترقی میں سعودی عرب کا کلیدی کردار (اداریہ)

وزیراعظم شہباز شریف اپنا دو روزہ کامیاب دورہ سعودی عرب مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے گزشتہ روز وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے ریاض میں منعقدہ ون واٹر سربراہی اجلاس میں شرکت کی اور دنیا کو مستقبل میں پانی کی قلت سے بچانے کیلئے چھ نکاتی ایجنڈہ تجویز کیا وزیراعظم نے سعودی عرب کے ولی عہد وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود سے بھی ملاقات کی جس میں دونوں راہنمائوں نے پاک سعودیہ تعلقات کے مزید فروغ اور ان میں بڑی تبدیلی لانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا دونوں راہنمائوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے سعودی مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر عملدرآمد کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا سعودی ولی عہد نے گزشتہ چھ ماہ میں پاکستانی وزیراعظم سے پانچویں بار ملاقات پر اپنی بے حد خوشی کا اظہار کیا دونوں راہنمائوں کا اس بات پر اتفاق ہوا کہ پاکستان اور سعودیہ اپنے اقتصادی’ تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مزید فروغ دینا ضروری ہے، سعودی ولی عہد نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین باہمی تعاون کا فروغ پاکستان کی معاشی ترقی اور خوشحالی کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کے ماضی کے دوروں اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں کی طرح ان کا حالیہ دورہ بھی کامیابی سے ہمکنار ہوا اس کے ثمرات سعودی عرب کی طرف سے پاکستان میں آئندہ ہونے والی سرمایہ کاری اور سعودی عرب کے پاکستان میں جاری منصوبوں میں پیش رفت کی صورت میں سامنے آئیں گے، سعودی عرب نے ضرورت کی ہر گھڑی میں پاکستان کی کھل کر مدد کی ہے پاکستان کی معاشی ترقی میں سعودی عرب کا کلیدی کردار ادا کر رہا ہے، بات سرمایہ کاری کی ہو، مؤخر ادائیگی پر پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کی ہو، قلیل مدتی اور طویل مدتی ڈیپازٹ کی یا سعودی عرب میں ہنرمند افراد اور غیر ہنرمند افرادی قوت کو روزگار دینے کی ہو سعودی عرب کی طرف سے ہمیشہ وسیع قلبی کا مظاہرہ کیا گیا پاکستان نے جب بھی سعودی عرب کو مشکل میں دیکھا اس کے شانہ بشانہ سودوزیاں کا حساب کئے بغیر کھڑا ہو گیا بے شک سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات مثالی ہیں پاکستان کی اقتصادی معاونت میں سعودی عرب کبھی پیچھے نہیں ہٹا پاکستان کی موجودہ سیاسی اور عسکری قیادت کے مابین اعتماد کے گہرے رشتے اتنے زیادہ مضبوط ہیں کہ اندرون یا بیرون ملک سے پاک سعودی تعلقات میں دراڑیں ڈالنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہو سکتی’ سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہوتے جائیں گے پاکستانی قوم برادر اسلامی ملک سعودی عرب سے گہری عقیدت رکھتے ہیں سعودی عرب نے معیشت کی بہتری کیلئے پاکستان کی ہر ممکن مدد کی جبکہ پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے معاہدے کئے موجودہ حکومت کے ابتدائی دور میں بھی درجنوں تجارتی معاہدے کیے جبکہ مزید سرمایہ کاری کا عندیہ بھی دیا وزیراعظم شہباز شریف کے سعودی عرب کے پانچویں دورہ اور سعودی وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے پانچویں بار ملاقات میں بھی اس بات کا عزم کیا ہے کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ ہر میدان مین بھرپور تعاون کریں گے سعودی عرب کے وزیراعظم محمد سلمان نے شہباز شریف سے ملاقات میں اس عزم کا اظہار کیا کہ سعودی عرب پاکستان میں مزید سرمایہ کاری اور تجارتی معاہدے کرنے کا ارادہ رکھتا ہے سعودی عرب میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد روزگار کے حوالے سے موجود ہے اور ملک میں زرمبادلہ بھیجتی ہے جو خوش آئند ہے امید ہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان پاکستان میں مزید سعودی عرب کی جانب سے سرمایہ کاری کے معاہدوں کا اعلان کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں