38

پاکستان کے صنعتی ادارے پیداوار بڑھانے کیلئے ماہرین کی خدمات حاصل کرسکتے ہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)نیشنل پروڈ کٹو یٹی آرگنائزیشن (این پی او) کے چیف ایگز یکٹو آفیسر محمد عالمگیر چوہدری نے کہا ہے کہ پا کستا ن کا اصل مسئلہ پیدواریت میں اضافہ ہے جبکہ اس مقصد کیلئے صنعتوں کو ایشین پروڈکٹویٹی آرگنا ئز یشن کے ذریعے بہت سی سہولتیں مفت فراہم کی جا رہی ہیں۔ وہ آج فیصل آباد چیمبر آف کامرس ا ینڈانڈسٹری کے دورے کے دوران صدر ڈاکٹر خر م طارق سے دو طرفہ تعاون بڑھانے کے معا ملا ت پر تبادلہ خیال کر رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ایشین پروڈکٹویٹی آرگنائزیشن 1959ء میں ٹوکیو میں قائم ہوئی جبکہ پاکستان اِس کا بانی رکن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب اِس کے ممبروں کی تعداد بڑھ کر 21ہو چکی ہے جو پیداواریت بڑھانے کیلئے بہت سی سہولتیں مہیا کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ این پی او دراصل حکومتی سطح کا ادارہ ہے جو اے پی او سے ملکر پیداواریت اور کارکردگی میں اضافے کیلئے کام کر رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں