70

پاکستان کے پاس کوئی شارٹ ٹرم پلان نہیں ہے

مکو آنہ(نامہ نگار)ممبرقومی اسمبلی این اے 99ملک عمرفاروق،ایم پی اے پی پی 106 رائے احسن رضاکھرل نے کہاہے کہ لوگوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا لیکن الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کا مینڈیٹ (ن)لیگ اور پیپلز پارٹی کو دے دیا جو سراسر زیادتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چک نمبر75گ ب میں چو ہدری سیٹھ محمد اکبر گجر ‘چوہدری محمد اشرف گجر’چوہدری رشید احمد گجر’چوہدری محمد شفیق کسانہ ایڈووکیٹ ‘چوہدری محمد اسحاق گجر(کونسلر)و دیگر معززین علاقہ کی طرف سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس کوئی شارٹ ٹرم پلان نہیں ہے۔ اگر ہمیں اقتدار دیا جاتا ہے تو ایک کروڑ بیرون ممالک پاکستانیوں کی مدد سے ملک کو فوری پیسہ مل سکتا ہے۔ ا نہوں نے کہا کہ ہم نے آئی ایم ایف سے مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن پراسس کا آڈٹ کرادیں اگر حکومت جائز ہے تو پھر قرضہ دے دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں