لاہو(بیوروچیف )آئی ایم ایف کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اس وقت پاکستان سمیت دنیا کے 94 ممالک پر آئی ایم ایف کا کل قرضہ 148 ارب 30 کروڑ 75 لاکھ 64 ہزار 839 ڈالر (111 ارب 42 کروڑ 81 لاکھ 80 ہزار 79 ایس ڈی آر) ہے۔انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف) کا قیام دوسری جنگ عظیم کے دوران 1944ئ میں ہوا جبکہ پاکستان 11 جولائی 1950 کو آئی ایم ایف کا رکن بنا تھا، آئی ایم ایف 190 ارکان ممالک پر مشتمل ایک بین الاقوامی مالیاتی ادارہ ہے، آئی ایم ایف کے قیام کا مقصد ممالک کو معاشی بحران میں مالی معاونت فراہم کرنا ہے۔قرضے کے اعتبار سے ارجنٹینا آئی ایم ایف کا سب سے زیادہ مقروض ملک ہے، جس کے ذمے 42 ارب 91 کروڑ 17 لاکھ 7 ہزار 275 ڈالر قرض (32 ارب 24 کروڑ 9 لاکھ 27 ہزار 500 ایس ڈی آر) ہے، دوسرے نمبر پر مصر 17 ارب 86 کروڑ 12 لاکھ 13 ہزار 678 ڈالر (13 ارب 41 کروڑ 96 لاکھ 96 ہزار 671 ایس ڈی آر) کا مقروض ہے، یوکرین 9 ارب 99 کروڑ 52 لاکھ 99 ہزار 657 ڈالر (7 ارب 50 کروڑ 97 لاکھ 85 ہزار 838 ایس ڈی آر) کے ساتھ تیسرے، ایکواڈور 8 ارب 11 کروڑ 40 لاکھ 58 ہزار 960 ڈالر (6 ارب 9 کروڑ 63 لاکھ 50 ہزار ایس ڈی آر) کے ساتھ چوتھے، جبکہ پاکستان 7 ارب 61 کروڑ 60 لاکھ 32 ہزار 170 ڈالر (5 ارب 72 کروڑ 21 لاکھ 66 ہزار 668 ایس ڈی آر) کے ساتھ پانچویں نمبر پر آئی ایم ایف کا سب سے زیادہ مقروض ملک ہے۔اسی طرح آئی ایم ایف کے مقروض ممالک کا خطے کے لحاظ سے موازنہ کیا جائے تو براعظم امریکہ 63 ارب 90 کروڑ 32 لاکھ 85 ہزار 580 ڈالر (48 ارب 1 کروڑ 25 لاکھ 66 ہزار 459 ایس ڈی آر) کے ساتھ پہلے، براعظم افریقہ 55 ارب 44 کروڑ 17 لاکھ 66 ہزار 40 ڈالر (41 ارب 65 کروڑ 51 لاکھ 58 ہزار 298 ایس ڈی آر) کے ساتھ دوسرے، ایشیا 15 ارب 84 کروڑ 45 لاکھ 5 ہزار 22 ڈالر (11 ارب 90 کروڑ 44 لاکھ 79 ہزار 456 ایس ڈی آر) کے ساتھ تیسرے، یورپ 21 ارب 99 کروڑ 47 لاکھ 53 ہزار 144 ڈالر (9 ارب 76 کروڑ 33 لاکھ 70 ہزار 432 ایس ڈی آر) کے ساتھ چوتھے جبکہ بحرالکاہل (اوشنیائ ) 7 کروڑ 45 لاکھ 36 ہزار 229 ڈالر (5 کروڑ 60 لاکھ 1 ہزار 434 ایس ڈی آر) کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔
32