26

پاک آرمی اور پولیس یونیفارم پہن کرگھومنے والے 2افراد گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاک آرمی اور پولیس یونیفارم پہن کر گھومنے والے دو افراد کو گرفتار کر لیا۔ تفصیل کے مطابق بٹالہ کالونی کے اے ایس آئی عاطف منیر نے بتایا کہ دوران گشت سلیمی چوک کے قریب مشکوک کار کو روکا تو اس میں سوار عثمان ولد اختر نے پاک آرمی کی یونیفارم پہن رکھی تھی، تلاشی لینے پر اسکی جیب سے پاک آرمی کے دو جعلی کارڈ بھی برآمد ہوئے، بازپرس کرنے پر کوئی جواب نہ دے سکا۔ اسطرح تھانہ صدر کے اے ایس آئی سرفراز خان نے قانونی کارروائی کرواتے ہوئے بتایا کہ 228 رب بائی پاس پر مشکوک کار کو روکا تو آصف نے پولیس کی وردی یونیفارم پہن رکھی تھی، پوچھ گچھ کرنے پر جعلی پولیس ملازم نکلا’ جس پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں