21

پاک بحریہ کا آپریشن ‘ 4ارب کی منشیات پکڑ لی

کراچی(بیوروچیف)پاک بحریہ کے جہاز نے ریجنل میری ٹائم سکیورٹی گشت پر تعیناتی کے د و ران شمالی بحیرہ عرب میں انسداد منشیات آپریشن کر تے ہوئے منشیات کی بھاری مقدار ضبط کرلی۔اس منشیات کی بین الاقوامی منڈی میں مالیت کا تخمینہ تقریباً15ملین امریکی ڈالرز (4ا رب 13 کروڑ 55لاکھ )ہے ۔پاک بحریہ کے جہاز نے میری ٹا ئم سکیورٹی آپریشنز کرتے ہوئے سمندر میں ایک مشکوک ماہی گیر کشتی کو روکا، کشتی کی تلاشی لینے پر پاک بحریہ کے جوانوں نے280کلو گرام منشیات (کرسٹل اور آئس) قبضے میں لے لی۔قبضے میں لی گئی کشتی اور اسمگلرز کو مز ید قانونی کارروائی کیلئے قانون نافذ کرنیوالے ا د ا ر و ں کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔ پا ک بحریہ کے جہاز کا کامیاب ا نسداد منشیات آپریشن ملکی سمند ر ی سر حد و ں میں غیر قا نو نی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے پاک بحریہ کے عزم کا مظہر ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں