اسلام آباد (بیوروچیف)پاکستان اور روس کے مابین آئل اور ایل این جی سیکٹر میں تین ارب ڈالر کے معاہدے کا امکان ہے۔پاک روس بین الحکومتی کمیشن مذاکرات18جنوری سے شروع ہوں گے، جس میں شرکت کے لئے روس کا80 رکنی وفد کل پاکستان پہنچ رہا ہے۔پاک روس مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت سردار ایاز صادق جب کہ روسی وفد کی سربراہی روس کے وزیرتوانائی نکولائی شولگینوف کریں گے۔دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری پر بات چیت ہوگی۔ پاک روس مذاکرات میں توانائی کے شعبے میں تعاون سرفہرست ہوگا۔پاکستان اور روس کے درمیان آئل اور ایل این جی سیکٹر میں تقریبا تین ارب ڈالر کے معاہدے کا امکان ہے۔
33