اسلام آباد(بیوروچیف)پاکستان اور سعودی عرب نے حج2024کے معاہدے پر دستخط کر دیے۔حج معاہدے پر سعودی وزیر حج توفیق الربیعہ اور پاکستان کے وزیر مذہبی امور انیق احمد نے دستخط کیے۔نگراں وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا کہ پاکستانی عازمین حج کو بہتر سے بہتر سہولتیں فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے، منی میں خصوصی جگہ دی جائے گی اور اس کے نرخ بھی کم ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ سعودی وزیرحج نے پاکستانی عازمین کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے تعاون کا یقین دلای۔
