38

پاک فضائیہ سے شکست کے بعد بھارتی سکیورٹی حکام پاکستانی کبوتر سے خوفزدہ ہوگئے

منڈی صادق گنج(نامہ نگار)پاکستانی کبوتر سرحد کراس کر گیا بھارتی حکام میں کھلبلی۔ کبوتر کے پروں پر آزاد پیجن کلب کی مہر بھی ثبت بھارتی سیکورٹی حکام نے تحقیقات شروع کر دیں انڈین اخبار۔پاک فضائیہ کے بدترین شکست کھانے کے بعد بھارتی سیکورٹی حکام اب پاکستانی کبوتر سے بھی خوفزدہ ہو گئے گرمی میں شدت کے اضافے کیساتھ ہی منڈی صادق گنج اور گردونوا ح میں کبوتر بازی کا زور ہے اسی دوران ایک کبوتر نے لمبی اڑان بھری اور سرحد کراس کر گیا ایک بھارتی مقامی اخبار کے مطابق پاکستان کی جانب سے آنے والے اس کبوتر کو مقامی افراد نے پکڑا اور اسے بھارتی پولیس کے حوالے کر دیا بھارتی پولیس نے کبوتر کو بھارتی سیکورٹی حکام کے حوالے کر دیا بھارتی اخبار میں شائع تصاویر کے مطابق اس کبوتر پر آزاد پیجن کلب منڈی صادق گنج کی مہر بھی ثبت ہے اور مالک کا موبائل نمبر بھی درج ہے۔ کبوتر کے پیروں میں رنگز موجود ہیں جن کی بھارتی سیکورٹی حکام تحقیقات کر رہے ہیں بھارتی اخبار نے اس سٹوری کو کبوتر کی تصاویر کیساتھ نمایاں طور پر شائع کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں