30

پاک فوج نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما محمد یوسف کامریڈ نے کہا ہے کہ پاک فوج نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا، الحمد للہ پاکستان نے ایک مرتبہ پھر دشمن کے جارحانہ عزائم کو خاک میں ملا دیا اور پوری دنیا پر واضح کر دیا کہ ہم امن کے داعی ضرور ہیں لیکن اپنے دفاع پرکوئی سمجھوتہ نہیں کرتے ، اس سارے منظر نامے میں پاکستان پیپلز پارٹی نے ایک بالغ نظری کا مظاہرہ گیا، صدر پاکستان آصف علی زرداری نے قومی وحدت اور ادارہ جاتی ہم آہنگی کو فروغ دے کر ایک بار پھر ثابت کیا کہ وہ مفاہمت کی سیاست کے ساتھ ساتھ قومی سلامتی کے ضامن بھی ہیں۔ سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کا مقدمہ بڑی جرات دانشمندی سے پیش کیا اور بھارت کے جنگی جنون کیخلاف عالمی رائے عامہ کو متوجہ کیا اور گجر ا ت کے قصائی کی اصلیت عالمی دنیا کے سامنے رکھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں