60

پاک فوج ہر خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار (اداریہ)

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارتی سرپرستی میں دہشت گردی ہماری سرزمین تک پھیل چکی’ اپنے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے، پاکستان کی خود مختاری کی خلاف ورزی اور کسی قسم کی جارحیت پر بھرپور قومی عزم اور فوجی طاقت سے جواب دیا جائے گا وزیراعظم پاکستان’ وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر اور سربراہ پاک فوج جنرل سید عاصم منیر نے مظفرآباد کا دورہ کیا، اس کے علاوہ آرمی چیف نے ساریان سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور فوجیوں کی آپریشنل تیاریوں’ بلند حوصلے اور مؤثر ردّعمل کی تعریف کی، اعلامیے کے مطابق آزاد جموں وکشمیر میں بھارتی قابض افواج کے بے دریغ ظلم وبربریت کے سامنے کشمیریوں کا استقامت غیر متزلزل ایمان مثالی ہے، اس موقع پر وزیراعظم اور آرمی چیف نے عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں حق خود ارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں کشمیریوں کے ساتھ ہمیشہ کھڑا رہے گا آرمی چیف نے کہا کہ بھارت غیر قانونی انتظامی اوریکطرفہ طور پر مسلط کردہ سخت قوانین کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کی آبادی کو تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے اس طرح کی سازشیں کشمیری عوام کے اپنے جائز مقاصد کے حصول کی خواہش اور حق خود ارادیت کی تڑپ کو دبا نہیں سکتیں، آرمی چیف نے کہا کہ کسی بھی جارحیت یا علاقائی خود مختاری کی خلاف ورزی کا بھرپور قومی عزم اور فوجی طاقت کے ساتھ جواب دیا جائے گا فوج خطرے کے مکمل اسپیکٹرم سے بخوبی واقف ہے اور مؤثر جواب دینے کیلئے ہمیشہ تیار ہے،، پاک فوج کے سربراہ کا ملکی خود مختاری’ سلامتی اور ملک کے دفاع کا عزم قابل ستائش ہے بلاشبہ پاک فوج دُنیا کی بہترین افواج میں سے ایک ہے سرحدوں کا دفاع ہو’ دہشتگردی کیخلاف جنگ’ یا پھر ملک میں اندرونی مسائل ہر موقع پر افواج پاکستان نے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقہ سے ادا کی ہیں، پاکستان کا وجود بھارت سمیت بعض دشمن ممالک کی آنکھوں میں کھٹکتا ہے مگر دشمنان پاکستان یہ یاد رکھیں کہ پاکستان ترنوالہ نہیں’ اسکی حفاظت کیلئے افواج پاکستان ہمہ وقت ہر خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان کے دشمنوں کو یہ واضح پیغام دیا ہے کہ اگر دشمنان پاکستان نے کسی قسم کی جارحیت کی کوشش کی تو ان کو بھرپور قوت سے جواب دیا جائیگا، پاک فوج کا ماضی گواہ ہے کہ جب بھی ملک پر کڑا وقت آیا افواج پاکستان نے اپنی جانوں کے نذرانے دیکر ملک کی سرحدوں کی حفاظت کی دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہماری افواج کی شہادتیں اس کا ثبوت ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں