12

پاک فوج ہمیشہ قوم کے اعتماد پر پورا اتری

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن پی پی 113کے سینئر نائب صدر رانا عبدالحمید خاں نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے روزانہ دراندازی سے پاکستان کا صبر کا پیمانہ لبریز ہوا تو پاک فوج نے پوری طاقت سے بھارت پر جوابی حملہ کر کے دنیا کے طاقت ور حلقوں کو حیرت میں ڈال دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پاک افواج ہمیشہ کی طرح قوم کے اعتماد پر پور اتر کی ہے ، طاقت کے نشے میں بھارت پچھلے پانچ دن سے پاکستان پر حملے کر رہا تھا جس کو ہماری افواج نے پیشہ ورانہ طریقے سے ناکام بنایا تاہم اب وقت آگیا تھا کہ بھارت سمیت اس کے سہولت کاروں کو انہی کی زبان میں طاقت کے زریعے سمجھایا جائے اور اللہ پاک کا شکر ہے کہ اس نے پاک فوج کے دلیر شیر جوانوں کو حوصلہ دیا جنہوں نے پلٹ پلٹ کر دشمن کے پر خچے اڑا دیئے۔ انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت دیگر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو آپ کے دلیرانہ فیصلوں پر فخر ہے اور رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں