جڑانوالہ(نامہ نگار)پتنگیں فروخت کرنیوالا بچیانہ پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔ پتنگیں اور ڈور برآمد۔ مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق سی پی او فیصل آباد کے پتنگ بازی کے خلاف کاروائیوں کے سخت احکامات پر عمل کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بچیانہ مصدق ریاض نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے نواحی گائوں چک نمبر591گ ب گنگاپور میں پتنگیں اور ڈور فروخت کرنے والے عاطف محمود کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے درجنوں پتنگیں اور ڈور کی چرخیاں برآمد کرکے کائیٹ فلائنگ آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے۔اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ بچیانہ مصدق ریاض نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ میں پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ و آتشبازی کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نپٹا جائے گا۔
![](https://dailybusinessreport.pk/wp-content/uploads/2023/02/patang0-2.jpg)