24

پتنگ بازوں ‘ پتنگ فروشوں کیخلاف پولیس متحرک ‘ 3فیکٹریوں پر چھاپے 4گرفتار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پولیس نے پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 03فیکٹریوں سے متعدد پتنگیں ،کیمیکل ڈور،مشینوںسمیت 04ملزمان کو گرفتار کر لیا پتنگ بازی ایک خونی کھیل ہے۔ پولیس کی جانب سے ضلع بھر کے پانچوں ٹائونز میںپتنگ بازی کے خلاف گرینڈ کریک ڈائون جاری ہے والدین اپنے بچوں کو پتنگ بازی سے دور رکھیں ان خیالات کا اظہار سٹی پولیس آفیسر سید خالد محمود ہمدانی نے انسداد پتنگ بازی کے حوالہ سے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے کیاتفصیلات کے مطابق تھانہ غلام محمد آباد پولیس نے پتنگ بازی کا سامان بنانے والی 03فیکٹریوں کے خلاف کاروائی کی جس میںکیمیکل ڈور بنانے والی مشینیں،تیار شدہ کیمیکل ڈور 30عددپلاسٹک بورے،تیار شدہ پتنگیں 15عدد پلاسٹک بورے،خام مال ،کیمیکل پاوڈر اور دیگر سامان قبضہ پولیس میںلے کر ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندارج کر دیاگیا۔سٹی پولیس آفیسر نے اس حوالے سے مزید کہا کہ شہری ذمہ دار اور مہذب ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے پتنگ بازی جسے خونی کھیل سے باز رہیںورنہ پتنگ بازی کرنے والے کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں