31

پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات کا حکم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ضلعی پولیس نے دفعہ144 کے نفاذ کے بعد ضلع بھر میں پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کی روک تھام کیلئے 375 مقامات کی چھتوں پر دور بینوں’وائرلیس سیٹ اور مسلح پولیس اہلکاروں کو تعینات کر دیا جبکہ ایلیٹ فورس اور سپیشل سکواڈ شہر بھر میں گشت کرتے ہوئے پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ سی پی او فیصل آباد سید علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی اپناتے ہوئے دفعہ144 نافذ کر دی ہے اور پتنگ بازی کے خونی کھیل کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات کئے جا رہے ہیں اور تھانہ سول لائن کے علاقہ میں اہم 5 مقامات کی چھتوں’ تھانہ جھنگ بازار کے علاقہ میں 30′ تھانہ گلبرگ کے علاقہ میں 10′ تھانہ رضا آباد کے علاقہ میں 10′ تھانہ غلام محمد آبادکے علاقہ میں 30′ تھانہ پیپلزکالونی میں 20′ تھانہ مدینہ ٹائون میں 25′ تھانہ سرگودھا روڈ میں 25′ تھانہ منصور آباد میں 17′ تھانہ ملت ٹائون میں 10′ تھانہ بٹالہ کالونی میں 21′ تھانہ فیکٹری ایریا میں 25′ تھانہ سمن آباد میں 21′ تھانہ ڈی ٹائپ کالونی میں 20′ تھانہ سٹی جڑانوالہ میں 45′ تھانہ صدر جڑانوالہ میں 35 جبکہ تھانہ ستیانہ روڈالہ روڈ’ بچیانہ’ گڑھ میں 25′ گھروں’ مدرسہ’ سکولوں اور دیگر اونچی عمارتوں پر مسلح پولیس اہلکاروں کو دوربینیں دیکر ڈیوٹی لگا دی جو کہ کسی بھی جگہ گھر کی چھت سے پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں پر کڑی نگاہ رکھیں گے اور اگر کسی گھر کی چھت سے پتنگ بازی یا ہوائی فائرنگ ہوئی تو فوری طور پر متعلقہ ایس ایچ اوز اور سپیشل سکواڈ کو آگاہ کرینگے تاکہ ان کے خلاف فوری طور پر کارروائی عمل میں لائی جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ شہر بھر میں ایلیٹ فورس’ موٹرسائیکل سکواڈ پر مشتمل ٹیمیں گشت کرینگی۔ اگر کسی جگہ پر پتنگ بازی یا ہوائی فائرنگ کی گئی تو متعلقہ ایس ایچ او کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا اور شہر میں ناکہ بندی پوائنٹس پربھی چیکنگ کے نظام کو بہتر بنائیں۔ ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقہ میں لائوڈ سپیکر پر پتنگ بازی کے متعلق اعلانات کروائیں جبکہ گشت پر مامور افسران وملازمین پتنگ بازی کرنے اور بیچنے والوں کے خلاف موثر کارروائی کریں تاکہ قیمتی جانوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔ گشت پر مامور افسران وپتنگ بازی کی روک تھام کیلئے ایک عدد سیڑھی بھی اپنے ہمراہ رکھیں تاکہ چھتوں پر چڑھ کر پتنگ بازی کرنے والوں کو پکڑا جا سکے۔ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھی ناکہ بندی پوائنٹ قائم کئے گئے ہیں۔ ایس ایچ او کے ساتھ ساتھ انوسٹی گیشن انچارج اپنے اپنے علاقہ میں گشت بھی کرینگے اور اسکی مانیٹرنگ بھی کرینگے اور ان احکامات پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں