50

پتنگ باز سجناں نہ پکڑنے پر 2 ایس ایچ اوز کو چارج شیٹ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جمعہ کے روز شہر بھر میں پتنگ بازی عروج پر رہی، CPO فیصل آباد کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ’ پتنگ بازی کو روکنے میں ناکامی پر SHO رضاآباد خواجہ عمران منان اور SHO گلبرگ عاصم مہیس کو چارج شیٹ کرنے کا حکم دیدیا تفصیل کے مطابق پتنگ بازی پر پابندی کے احکامات کے باوجود جمعہ کے روز منچلوں نے پتنگ بازی کی حد کر دی، CPO سید علی ناصر رضوی نے پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور پتنگ بازی روکنے میں ناکامی پر SHO رضا آباد خواجہ عمران منان اور SHO گلبرگ عاصم مہیس کو چارج شیٹ کرنے کا حکم دیا۔ سی پی او فیصل آباد نے کہا کہ جو SHO پتنگ بازی روکنے میں ناکام رہا وہ اپنی سیٹ پر نہیں رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں