36

پتنگ فروشوں کیخلاف آپریشن ‘ 3گرفتار

کمالیہ(نامہ نگار) مختلف واقعات میں پتنگ فروش گرفتار، مقدمات درج۔ تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے پتنگ فروشوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے محلہ جنڈی والا سے احسان علی نامی شخص کو پتنگ فروش کرتے ہوئے گرفتار کر لیا اور اس کے قبضہ سے 80 پتنگیں بھی برآمد کر لیں، دوسرے واقعہ میں محلہ چڑھ سے محمد احسان نامی شخص کے قبضہ سے 50 پتنگیں، 3عدد کارٹون اور پٹاخوں کی سینکڑوں ڈبیاں برآمد کر لیں، ایک اور واقعہ میں محلہ بلال گنج سے محمد وسیم نامی شخص کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے 10 پتنگیں اور 10 ڈوریں برآمد کر لیں۔ پولیس نے برآمد ہونے والی پتنگیں، پٹاخوں کی ڈبیاں اور ڈوریں قبضہ میں لے کر ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف الگ الگ مقدمات کا اندراج کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں