فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) محکمہ تعلیم نے فیصل آباد سمیت صوبہ بھر میں سرکاری سکولوں میں پرائمری سکول میں طلبہ وطالبات کا ڈیٹا ”سکول انفارمیشن سسٹم” میں اپ لوڈ کرنے کا حکم دے دیا۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر مانیٹرنگ ملک غلام فرید کی طرف سے جاری ہونیوالے مراسلہ میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے چیف ایگزیکٹو افسران کو کہا گیا ہے کہ پرائمری سکولوں میں زیرتعلیم طلبہ وطالبات کے مکمل کوائف نام’ ولدیت’ عمر’ سکول داخلہ کی تاریخ’ ب فارم سمیت دیگر کوائف جاری پروفارمہ کے مطابق سکول انفارمیشن سسٹم (SiS) میں اپ لوڈ کرے اور مذکورہ ڈیٹا مکمل ہونے پر متعلقہ ڈپٹی ایجوکیشن آفیسرز’ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر مکمل کوائف کو کمپیوٹرائزڈ کر کے اس کی تصدیق کرنے کا پابند ہو گا۔ ذرائع کے مطابق مختلف اضلاع کے پرائمری سکولوں کے سربراہان اور اساتذہ ملی بھگت سے سکول میں بچوں کی تعداد کو بڑھانے اور ٹارگٹ پورا کرنے کی خاطر بوگس انٹریز کرتے تھے اور نئے داخلوں اور بچوں کے سکول چھوڑنے کے بارے میں بھی آگاہ نہیں کرتے تھے۔
47