ٹھیکریوالہ(نامہ نگار)نجی تعلیمی اداروں کی نمائندہ تنظیم پرائیویٹ سکولز فورم نے ہمیشہ مسائل کو اجاگر کیا اور حل کروایا،ذاتی مفادات کو پس پشت ڈال کر نجی تعلیمی اداروں کے مسائل پہ آواز بلندکرتے رہے گے،رانا شاہد مقرب،تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں نجی تعلیمی اداروں کی نمائندہ تنظیم پرائیویٹ سکولز فورم نے ذاتی مفادات کے بجائے ہمیشہ نجی تعلیمی اداروں کیلئے آواز بلند کی اور مسائل کو حل بھی کروایا نجی تعلیمی ادارے فلاحی ادارے ہیں ان میں پڑھنے والے بچے پاکستانی ہیں اور یہ ہماری زمہ داری ہے کہ طلبا و طالبات اور تعلیمی اداروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروائیں ان خیاالات کا اظہار ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹی فیصل آباد کے نجی تعلیمی ادارو ں کے نمائندوں چوہدری ندیم سندھو ،والدین کی جانب سے میاں شکیل احمدایڈووکیٹ کے اعزاز میں دئیے گئے ظہرانہ میں کیا گیا اس موقع پر چیرمین پرائیویٹ سکولز فورم پنجاب رانا شاہد مقرب ،میاں ندیم شہزاد،محمد اسلم بٹ،چوہدری گلزار حسین،زاہد رشید بسرا،شیخ غلام سرور،ملک طارق ،رانا جابر رشید،حافظ محمودالحسن ، وارث علی،چوہدری غلام محی الدین ،حافظ عبد ا لو ھا ب،وارث علی،رانا خلیل احمد،میاں رضوان،سید ابرار حسین شاہ،مطلوب احمد سمیت دیگر بھی موجود تھے ،شرکا کا کہنا تھا کہ آئندہ بھی نجی تعلیمی اداروں ،طلبا و طالبات کے مسائل پہ آواز بلند کرتے رہیں گے ۔
