لکی مروت(نامہ نگار)لکی مروت میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر11افراد کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے تختی خیل میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان نے ایک گھر میں گھس کر اہلخانہ پر فائرنگ کردی۔پولیس کاکہنا ہے کہ یہ واقعہ گزشتہ رات پیش آیا جس میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں دو خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے تاہم اس حوالے سے تحقیقات کے بعد وجہ قتل کی وجوہات سامنے آسکیں گی۔
