32

پراپرٹی کے لین دین کے کاروبار میں مندی

سرگودھا (بیورو چیف) سرگودھا سمیت پنجاب بھر میں پراپرٹی کے لین دین کے کاروبار میں شدید مندی کے باعث خزانے کو بھی روزانہ کی بنیاد پر کروڑوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑرہا ہے حکومت کی جانب سے خاطر خواہ اقدامات نہ اٹھانے اور رجسٹریوں کا معاملہ کھٹائی میں پڑنے سے جائیدادوں کی خرید و فروخت کا عمل 60% رُک کر رہ گیا ہے اس میں ایک وجہ مختلف ہائوسنگ سوسائٹیوں کی رجسٹریاں نہ ہونے اور ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت ہے جس کے باعث اوور سیز پاکستانی جو ملک میں جائیداد کی خرید و فر وخت کا کام کرتے تھے ۔انہوں نے بھی سرمایہ کاری کرنا بند کردی ہے جس کی وجہ سے سرکاری خزانے کو بھی خاطر خواہ نقصان برداشت کرنا پڑرہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں