21

پرنٹنگ مالکان نے پوسٹر اورفلیکسز تیارکرنے کیلئے اقدامات شروع کردیئے

سرگودھا (بیوروچیف) صوبائی اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہوتے ہی پرنٹنگ پریس مالکان نے بڑی تعداد میں پوسٹر وغیرہ چھاپنے کیلئے کاغذ منگوا لیا ہے دوسری طرف پینا فلیکس والوں نے بھی اپنی تیاریاں مکمل کرنا شروع کردیئے ہیں گزشتہ انتخابات کی نسبت اس انتخابات میں پرنٹنگ کے اخراجات 100 گنا بڑھ چکے ہیں جو امیدوار کیلئے بھی پریشانی کا موجب بن رہے ہیں بعض امیدواروں نے مشترکہ طور پر پیسے ڈال کر پینا فلیکس مشینیں اپنے دفاتر میں نصب کرنا شروع کردی ہیں تاکہ زائد اخراجات سے بچا جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں