ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ خصوصی) پروآ پریس کلب کے انتخابات مکمل میں ابوبکر بلوچ صدر ‘ذیشان بلوچ جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ‘صحافیوں کی فلاح و بہبود مقصد ہی نہیں مشن زندگی ہے ‘خالدارشد ۔پروآ پریس کلب کے 2023 کے انتخابات مکمل ہو گئے ہیں ‘ٹی ایم او پروآ صاحبزادہ پیر محمد انوار شاہ اور سفیر صحافت ڈاکٹر ملک محمد اختر جاوید پروآ نے پریزائیڈنگ کے فرائض انجام دئے ‘جبکہ تقریب مہمان خصوصی سردار فخر اللہ میانخیل تھے جبکہ تقریب میں صدر تحصیل بار ایسوسی ایشن سردار امان اللہ’ملک فاروق احمد پروآ ‘شکیل احمد کھیتران ‘اسماعیل خان بلوچ ‘ڈاکٹر ملک اختر جاوید ‘مولانا ساجد محمود’ابوبکر بلوچ اور سلیم اللہ سپل بھی شریک تھے ۔’ اس موقع پر سردار فخراللہ خان میاں خیل نے کہا کہ پروآ پریس کلب کے اجتماعی مسائل کے حوالے سے خدمات سے انکار نہیں کیا جا سکتا اور بالخصوص جب بھی کوئی مشکل لمحات پیدا ہوئے ہیں ۔پروآ پریس کلب نے اپنا وقت اور قلم کے زریعے بہترین کردار ادا کیا ہے ۔اس موقع پر فخراللہ خان میاں خیل اور ٹی ایم او پروا صاحبزادہ پیر محمد انوار شاہ نے پروا پریس کلب کے لئے دفتر اور فرنیچر فراہم کرنے کا اعلان کیا اور نقد 50000 روپے کا بھی اعلان کیا ۔سابق صدر خالد ارشد نے کہا کہ صحافیوں کی فلاح وبہبود مقصد نہیں میرا زندگی کامشن ہے ۔قبل ازیں پروآ پریس کلب کے انتخابات باقائدہ بیلٹ پیپر کے زریعے عمل میں لائے گئے ۔جن میں ابوبکر بلوچ صدر ‘ساجد محمود سینئر نائب صدر ‘اسلم سرحدی نائب صدر ‘ذیشان بلوچ جنرل سیکرٹری ‘فنانس سیکرٹری کفایت اللہ بلوچ’جائنٹ سیکرٹری ساجد کھچی اور رضوان بلوچ پریس سیکرٹری منتخب ہو گئے
26