کمالیہ(نامہ نگار) احسن ریاض فتیانہ کی طارق حسن رحمانی سے ملاقات۔ موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال۔ پی ڈی ایم کی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے: احسن ریاض فتیانہ۔ تفصیل کے مطابق رہنما پاکستان تحریک انصاف احسن ریاض فتیانہ نے ماسٹر ٹریڈرز غلہ منڈی میں طارق حسن رحمانی سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف احسن ریاض فتیانہ نے کہا کہ پی ڈی ایم کی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے اعتماد کا ووٹ حاصل کر کے سیاسی مخالفین کے دانت کھٹے کر دئیے ہیں۔یہ لوگ اب اپنی سیاست کو بچانے کے لئے مختلف حربے استعمال کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
39