سرگودہا (بیوروچیف) سرگودہا پریس کلب کے زیر اہتمام فلڈ لائٹ قائد اعظم سپورٹس گالا کرکٹ ٹورنامنٹ کے چھٹے روز ڈائریکٹر انفامیشن سرگودہا ڈویژن احمد نعیم ملک اور انجم آرٹ سوسائیٹی کے چیئرمین اکرم انجم مہمان خصوصی تھے۔صدر کلب مہر آصف حنیف،جنرل سیکرٹری راناساجداقبال ، نائب صدر عثمان شیخ، جوائنٹ سیکرٹری سلیمان معظم ، چیف آرگنائزر طارق قریشی ،آرگنائزر تصور ملیانہ ، بلال مون ، رانا اشرف ،سمیت دیگر عہدیداران ، ممبران نے معزز مہمان کا استقبال کیا اور انھیں پھولوں کے ہار پہنائے ، گراؤنڈ میں آمد پر ان کا کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا اور انھوں نے بیٹ سے شاٹ لگا کر میچ کا افتتاح کیا۔ گراؤنڈ میں عہدیداران، ممبران اور شائقین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی
