27

پریس کلب کمالیہ کے عہدیداروں کی لاہور میں سینئر صحافیوں سے ملاقات

کمالیہ(نامہ نگار) پریس کلب کمالیہ کے عہدیداران کی پریس کلب لاہور میں سنئیر صحافیوں سے ملاقات۔ مختلف صحافتی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ تفصیل کے مطابق پریس کلب کمالیہ کے عہدیداران صدر پریس کلب کمالیہ محمد امجد رانا، صدر الیکٹرونک میڈیا محمد امجد سعید، جنرل سیکرٹری الیکٹرونک میڈیا ندیم عباس قمر و دیگر نے پریس کلب لاہور میں سنیئر صحافیوں شبیر مغل، حبیب چوہان اور میاں عارف سمیت دیگر سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوان مختلف صحافتی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے صدر پریس کلب کمالیہ محمد امجدرانا نے کہا کہ صحافت کا لفظ صحیفے سے اخذ کیا گیا ہے۔ اس لحاظ سے یہ شعبہ نہایت اہمیت کا حامل ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بھرپور ذمہ داری بھی ہے۔ ہمارا شعبہ اور ہماری ذمہ داری ہمیں اس معاملے میں ہمہ وقت تیار رہنے اور ہر صورتحال میں مسائل کو اجاگر کرنے کی تلقین کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں