30

پریس کلب کی گارنٹی پر ہر صحافی کو 5لاکھ روپے قرض دیا جائیگا

سرگودھا (بیوروچیف) صحافیوں کیلئے حکومت صحت کارڈ کیساتھ ساتھ پریس کلب کی گارنٹی پر ہر صحافی کو ڈیجیٹل میڈیا کیلئے 5لاکھ روپے تک قرض دیگی اس سے بہتر صحافتی امور کی ادائیگی میں صحافیوں کو مدد ملے گی حکومت آزاد صحافت پر یقین رکھتی ہے یہی وجہ ہے کہ میڈیا پر حکومت کیخلاف بھی خبریں نشر ہوتی ہیں مگر حکومت نے کبھی کسی صحافی کیخلاف کاروائی نہیں کی ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں نے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت پہلے سے زیادہ مضبوط اور اپوزیشن خود بحرانوں میں مبتلا ہے عوامی سہولت کیلئے حکومت نے پٹرول’ ڈیزل پر سیلز ٹیکس کم کردیا ہے ملکی قرضے اتارنے کیلئے حکومت کو مشکل فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں حکومت نے اپوزیشن جماعتوں سے لوٹی گئی دولت واپس لانے کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں جس کی وجہ سے اپوزیشن آئے روز منفی پراپیگنڈہ کرکے عوام کو گمراہ کررہی ہے اس سے انہیں کچھ حاصل نہیں ہوگا چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں نے کہا کہ پی ڈی ایم آئندہ بھی اقتدار میں آئیگی مخالفین دیکھتے رہ جائینگے کیونکہ عوام جانتے ہیں کہ مہنگائی کے ذمہ دار بھی وہ لوگ ہیں جنہوں نے ملکی دولت کو لوٹ کر باہر بھجوایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں