فیصل آباد(پ ر )جماعت اسلا می کے ضلعی امیرپروفیسرمحبوب الزماں بٹ نے کہا ہے کہ پر یم یونین نے گزشتہ کئی دہائیوں سے ریلوے ملا ز مین کی فلاح وبہبود اور حقوق کی جس جنگ کا آ غا ز کیا تھاآج وہ ننھا پودا ایک تناور درخت بن چکا ہے۔توقع ہے کہ شیخ محمدانور اور ان کی ٹیم اپنی قا ئدانہ صلاحیتوں سے اس سفر کو جاری رکھے گی۔ ا لمرکز الاسلامی چنیوٹ بازار میں پریم یونین کے مرکزی صدرشیخ محمدانور،چیف آ ر گنا ئز ر خا لد محمو د چوہدری،زونل صدرمحمدآصف جاوید کے ہمراہ پر یم یونین کے زونل ذمہ داران سے خطاب کرتے انہوں نے کہاکہ مزدورحقوق کے نام پر فنڈزاکٹھا کرنے والی نام نہاد این جی اوزنے مزدوروں کا ہی استحصال کیا ہے۔ پریم یونین نے ریلوے مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لئے جس بے مثال کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے،دنیا میں کہیں بھی اس کی مثال نہیں ملتی کیونکہ پریم یونین ایک نظریہ کی بنیا دپر قائم ہوئی ہے۔
26