28

پستول سے کھیلنے والے بچوں سے اچانک گولی چل گئی’ ایک بچہ زخمی

گوجرہ(نامہ نگار)پستول سے کھیلنے والے بچوں سے اچانک گولی چل گئی ،10سالہ بچہ شدید زخمی ہو گیا۔ معلوم ہواہے کہ دس سالہ آفاق ولد تنویر احمد اپنے نانا کے گھر ملت ٹائون گوجرہ میں رہتاہے جو گلی میں کھیل رہاتھاکہ محلہ مذکورکے8سالہ معظم اور پندرہ سالہ جمشید پستول سے کھیل رہے تھے کہ اچانک ان سے گولی چل گئی جوآفاق کو جا لگی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گیاجسے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال گوجرہ منتقل کیاگیا جہاں سے اس کو ابتدائی طبی امدادکی فراہمی کے بعد مخدوش حالت کے پیش نظرالائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفرکردیاگیا ہے اور ملزمان موقع سے فرارہو گئے۔ سٹی پولیس مصروف کارروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں