33

پسٹل صاف کرتے گولی چلنے سے 2نوجوان لہولہان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پسٹل صاف کرتے ہوئے اچانک گولی چلنے سے دو نوجوان بری طرح زخمی ہو گئے، ریسکیو1122 نے مضروبان کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال داخل کروا دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ جڑانوالہ روڈ پر واقع 209 ر۔ب حافظ طفیل چوک کا رہائشی 23سالہ آکاش ولد رشید گھر میں پسٹل صاف کر رہا تھا اور اس کا دوست 18سالہ مجیب اﷲ ولد مبین بھی ساتھ بیٹھا ہوا تھا کہ پسٹل صاف کرتے ہوئے اچانک گولی چلنے سے آکاش کے جسم میں پیوست ہو گئی اور دوسری گولی مجیب اﷲ کو لگی، فائرنگ کی آواز سن کر اہل خانہ کمرہ میں آئے تو آکاش خون میں لت پت پڑا تھا، واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال داخل کروا دیا۔ جہاں پر آکاش کی حالت تشویشناک حالت بتائی جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں