20

پسٹل صاف کرتے گولی چل گئی’ نوجوان لہولہان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پسٹل صاف کرتے ہوئے اچانک گولی چل جانے سے نوجوان بری طرح لہولہان ہو گیا، ریسکیو ٹیم نے متاثرہ نوجوان کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 48 ج ب بمی پور کا رہائشی 25 سالہ صداقت ولد محمد اشفاق گھر میں پسٹل کی صفائی کر رہا تھا کہ اچانک اس کا ہاتھ ٹریکر پر آنے سے گولی چل گئی ، جو کہ اس کے جسم میں پیوست ہو گئی، فائرنگ کی آواز سن کر اہل خانہ کمرہ میں پہنچے تو وہ خون میں لت پت پڑا تھا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں