فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پل جھال خانوآنہ پرسڑک کے درمیان لگائے آہنی جوڑکھل گئے، گاڑیاں تباہ ہونے لگیں،حادثات کا بھی خدشہ ، نشہ کے عادی افراد آہنی جوڑچوری کرکے فروخت کررہے ہیں،میونسپل کارپوریشن پل کے نیچے موجوددروں کا کرایہ وصول کرنے کے باوجود آہنی جوڑدرست کروانے سے انکاری،درستگی کروانے کا ملبہ پنجاب ہائی وے پرڈال دیا، ڈویژنل کمشنر ، ڈپٹی کمشنرنوٹس لیں اورپنجاب ہائی وے یا میونسپل کارپوریشن فیصل آباد سے آہنی جوڑوں کودرست کروایا جائے،عوامی حلقوں کا مطالبہ،تفصیل کے مطابق پل جھال خانوآنہ پرسڑک کے درمیان آہنی جوڑلگائے گئے ہیں،پل کے دونوں اطراف میں لگے یہ آہنی جوڑوں سے نشہ کے عادی افراد لوہا اتارکر فروخت کرنے لگے ہیں جس کے نتیجہ میں ان آہنی جوڑوں کا کھل جانا حادثات کا باعث بننے لگا ہے اورلوگوں کی قیمتی گاڑیاں تباہ ہورہی ہیں،عوامی حلقوں نے میونسپل کارپوریشن فیصل آباد سے ان آہنی جوڑوں کودرست کروانے کا مطالبہ کیاہے مگرانہوں نے اس کی درستگی کا ذمہ دارپنجاب ہائی وے کوقراردیدیا ہے حالانکہ پل جھال خانوآنہ کے نیچے جو درے ہیں ان کا کرایہ میونسپل کارپوریشن فیصل آباد کے پاس جاتا ہے،جھال خانوآنہ پل کے نیچے ان دروں کا کرایہ وصول کرنے کے باوجود MCFکا ان دروں کی درستگی کروانے سے انکارحیران کن ہے،عوامی سماجی حلقوں نے ڈویژنل کمشنرمحترمہ سلوت سعید،ڈپٹی کمشنرعبداللہ نیئرشیخ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس صورتحال کا فوری نوٹس لیں اورپنجاب ہائی وے یامیونسپل کارپوریشن فیصل آباد سے ان دروں کودرست کروایا جائے۔
