چنیوٹ(نامہ نگار )چنیوٹ پنجابی زبان کے عالمی دن کے موقع پر چنیوٹ میں بھی مختلف ادبی تنظیموں کی جانب سے پنجابی زبان کی اہمیت کو اْجاگر کرنے اور پنجابی زبان بچاؤ کے لیے ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی اسلامیہ کالج سے شروع ہوکر ڈسٹرکٹ پریس کلب تک نکالی گئی ریلی میں اسلامیہ کالج طلباء سمیت دیگر افراد نے بھی شرکت کی تفصیلات کے مطابق چنیوٹ میں بھی اسلامیہ کالج سے پریس کلب تک پنجابی کے عالمی دن کے موقع پر پنجابی ادبی تنظیموں کی جانب سے ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء سمیت ادبی تنظیموں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔
22