لاہور (بیوروچیف) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے وزیراعلیٰ آفس میں کیلیفورنیا قانون ساز اسمبلی کی Appropriations کمیٹی کے سربراہ کریس آر ہولڈن (Mr Chris R. Holden) کی قیادت میں و فد نے ملاقات کی۔جس میںپنجاب اور ا مر یکی ریاست کیلیفورنیا کو سسٹر سٹیٹ قرار دینے کے معاہدے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔ملاقات میں پنجاب اور کیلیفورنیا کے درمیان زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، تعلیم، سیاحت اور پولیسنگ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیاگیا۔نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کریس آر ہولڈن کی سربراہی میںملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب اور کیلیفورنیا کا سسٹر صوبے کا معاہدہ خوش آئندہے۔ معاہدے کے تحت پنجاب او رکیلیفورنیا کے درمیان تعاون کے لئے تیزی سے عملی اقدامات کریں گے
39