66

پنجاب اور KPK کے میدانی علاقوں میں دھند کا راج

لاہور(بیوروچیف) پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں۔حد نگاہ کم ہونے پر موٹر ویز بند اور فلائٹس آپریشن متاثر ہوگیا ہے۔ترجمان موٹر وے کے مطابق حد نگاہ کم ہونے پر موٹر وے ایم ون پشاور سے برہان تک، ایم 2 لاہور سے شیخوپورہ تک، موٹروے ایم 3 فیض پور سے درخانہ تک بند کی گئی ہے۔اسی طرح موٹر وے ایم 5 اقبال آباد سے روہڑی جبکہ ایم11لاہور سے سیالکوٹ تک ٹریفک کیلئے بند ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں