لاہور (بیوروچیف) الیکشن کمیشن نے پنجاب بھر میں اساتذہ کی پرموشن پر پابندی عائد کردی، بتایا گیا ہے کہ پنجاب بھر میں ساڑھے تین ہزار ہیڈز کی اسامیاں خالی ہیں،مذکورہ اسامیاں گریڈ 17 سے گریڈ 20 کی خالی ہیں، ایک طرف پابندی تو دوسری طرف سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پرموشن کیلئے ڈی پی سی طلب کرلی ہے۔بتایا گیا ہے کہ 17 فروری کو ڈیپارٹمنٹل پرموشن کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا جائے گا،ایڈیشنل سیکرٹری سکولز کی زیر صدارت اجلا س سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے کمیٹی روم میں منعقد ہوگا۔ اجلاس میں سینئر ا سا تذہ کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر بطور ہیڈز تعینات کیا جائے گا۔
22