44

پنجاب بھر میں بلڈ کینسر کے مفت علاج کی سہولت بحال

لاہور(بیوروچیف)نگران حکومت کا کینسر کے مریضوں کیلئے بڑا اقدام،بلڈ کینسر کے مریضوں کیلئے 4 ارب روپے لاگت سے مفت ادویات کی فراہمی شروع کر دی گئی۔بلڈ کینسر سی ایل ایم کے مریض 4 سال سے مفت علاج سے محروم تھے ،نگران حکومت نے صوبے بھر میں بلڈ کینسر کے مفت علاج کی سہولت بحال کر دی۔بلڈ کینسر کے 7 ہزار مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی جاری کی گئی۔کینسر کے مریض ماہانہ لاکھوں روپے کی ادویات خریدنے کی سکت نہ ہونے پر علاج سے محروم تھے ۔4 سال کے تعطل سے بعد کینسر کے مفت علاج کو بحال کیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں