54

پنجاب بھر میں نہروں کی بھل صفائی کا 51فیصد کا م مکمل

لاہور (بیوروچیف) محکمہ آبپاشی نے بھل صفائی کی مہم کے پہلے مرحلے میں صوبے کی نہروں کی بھل صفائی کا کام 51 فی صد مکمل کرلیا ہے۔ ترجمان آبپاشی نے بتایا کہ اس وقت پنجاب بھر میں محکمہ کی ٹیمیں منگلا اور تربیلا کمانڈ کی نہروں کی بھل صفائی اور کناروں کی بحالی کا کام اپنے شیڈول کے مطابق کررہی ہیں۔ اس وقت صوبے بھر کی 455منتخب نہروں میں سے354 نہروں پر کام جاری ہے باقی نہروں پر کام اپنے شیڈیول پر شروع کردیا جائے گا۔ سیکرٹری آبپاشی نے آج لاہور نہر ، خیرا ڈسٹری بیوٹری اور مرالہ بیراج کا دورہ اور بھل صفائی کا جائزہ لیا۔ بھل صفائی کے دوسرے مرحلے میں تربیلا کمانڈ کی نہروں پر کام بھی شروع کردیا گیا ہے۔ سیکرٹری آبپاشی نے آج بھل صفائی کا کاموں جائزہ لینے کے لئے لاہور نہر اور لاہور زون کی خیرا ڈسٹری بیوٹری میں جاری بھل صفائی کے کاموں کا جائزہ لیا۔ سیکرٹری آبپاشی نے لاہور سیکرٹریٹ کے مانیٹرنگ روم میں بہاولنگر کی نہروں پر جاری بھل کاموں کا جائزہ لیا۔ آج سیکرٹری آبپاشی نے مرالہ بیراج پر نہری بندش کے دوران جاری کاموں کا جائزہ لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں