43

پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں 14مارچ کو کلچر ڈے منانے کی تیاریاں

سرگودھا (بیوروچیف) حکومت پنجاب کی جانب سے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے تمام سرکا ری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں 14مارچ کو پنجاب کلچر ڈے منایا جائیگا جبکہ تمام سرکاری دفاتر میں بھی پنجاب کلچر ڈے کے حوالہ سے طلباء اور ملا زمین سے کہا گیا ہے کہ وہ اس روز روایتی لباس شلوار قمیض زیب تن کرکے آئیں اور خصوصی طور پر پاجامہ سر پر پگڑی کھسہ شلوار قمیض کُرتہ یہ لباس زیب تن کریں تاکہ کلچر ڈے کو حقیقی معنوں میں متعاف کروایا جائیگا اس سلسلہ میں پنجاب آرٹس کونسل کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کلچر ڈے کے حوالہ سے خصوصی تقریبات کا اہتمام کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں