19

پنجاب بھر کے مختلف اضلاع میں گندم کی بحرانی کیفیت برقرار

سرگودھا (بیوروچیف) 35لاکھ ٹن اضافی گندم ہونے کے باوجود سرگودھا سمیت پنجاب بھر کے مختلف اضلاع میں گندم کی بحرانی کیفیت برقرار ہے سرپلس اضلاع میں 25فیصد گندم ایسے اضلاع کو فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں جہاں پر گندم کی کمی ہے مگر تاحال ان اضلاع کو بھی یہ گندم فراہم نہیں کی جارہی محکمہ خوراک کی جانب سے 4600روپے فی من گندم کے نرخ ہونے کی وجہ سے فلور ملز مالکان پرائیویٹ سیکٹر سے گندم لے رہے ہیں جس سے محکمہ خوراک کو گوداموں میں پڑی ہوئی گندم پر روزانہ کی بنیاد پر 25 سے 30لاکھ روپے اخراجات برداشت کرنا پڑ رہے ہیں ان خیالات کا اظہار فلور ملز ایسوسی ایشن کے صدر میاں محمد نسیم حسن، رائو ساجد محمود، عثمان حفیظ، مہر امجد لک، حاجی محمد اکرم’ محمد اسد سمیت دیگر فلور ملز مالکان نے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت نے اگر فوری طور پر گندم ریلیز نہ کی تو پنجاب بھر کے مختلف اضلاع میں مارچ کے آخر اور اپریل کے شروع میں گندم کی فراہمی کا آغاز ہوجاتا ہے جس سے محکمہ خوراک کو مزید مالی بوجھ برداشت کرنا پڑیگا اس لئے حکومت فوری طور پر گندم کے نرخ کم کرکے فلور ملز مالکان کو گندم فراہم کرے تاکہ لوگ بآسانی گندم خرید سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں